18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:19
جاپان : فوکوشیما کے جو ہری پلانٹ سے فیول راڈز ہٹانے کا سلسلہ شروع
جیو نیوز - ٹوکیو…جاپان میں فوکوشیما کے جو ہری پلانٹ سے فیول راڈز ہٹانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،انتظامیہ نے 2014 تک کام مکمل ہونے کاامکان ظاہر کیا ہے۔ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے کارکنوں نے جوہری پلانٹ کے 4 ری ایکٹر میں سے ایک کے فیول راڈز نکالنا شروع کر دئیے ہیں۔ زلزلے اور سونامی سے اس پلانٹ کو شدیدنقصان پہنچاتھا ،لیکے یج کے باعث جوہری پلانٹ کا یونٹ چار،2011 میں بند کر دیا گیا تھا، ہائیڈروجن دھماکے کے باعث عمارت کا ڈھانچہ بھی کمزور ہو گیا تھا۔ جس کی وجہ سے کسی بھی نقصان کا خدشہ تھا، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کا کہنا ہے کہ 2014 تک فیول راڈز کے ایک ہزار 533 کے سیٹ ہٹا دیئے جائیں گے۔