18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:9
ایران نے اپنے ملک کاسب سے بڑا ڈرون بنا لیا
جیو نیوز - تہران… ایران نے اپنے ملک کاسب سے بڑا ڈرون بنا لیا۔ایران کے وزیر دفاع حسین Dehghanکے مطابق یہ ڈرون اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے بنائے جانے والے ڈرونز میں سب سے بڑ ا ہے، 30گھنٹے تک پرواز کی صلاحیت رکھنے والا ڈرون 2ہزارکلومیڑ تک مار کرسکتا ہے، اس کی حدود میں مشرق وسطیٰ سمیت اسرائیل بھی آتے ہیں۔ طیارے نما ڈرون جاسوسی مشن لیجانے اورفضا سے زمین پر مار کرنے والے راکٹ لیجانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ۔