18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 12:45
شام کے نائب وزیر خارجہ جنیواامن مذاکرات میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچ گئے
جیو نیوز - ماسکو… شام کے نائب وزیر خارجہ جنیواامن مذاکرات میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچ گئے۔روس کے دارالحکومت ماسکومیں شام کی اپوزیشن اور حکومت کوجنیوا امن مذاکرات کی ٹیبل تک لانے کے لیے روس اور امریکا جدوجہد کررہے ہیں ، آج شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل Mekdad ،صدر بشار الاسد کے سیاسی امور کے مشیر اور وفود کے ہمراہ ماسکو پہنچے۔شام کے اپوزیشن رہنماوں کو بھی مدعو کیاگیا ہے ۔