تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 21:55

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، 8افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

جیو نیوز - واشنگٹن…ہوا کے خوفناک بگولوں نے امریکا کی وسطی اور جنوبی ریاستوں میں تباہی مچادی،8افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے، حکام کے مطابق 50 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔امریکا کی تقریباً 10 ریاستوں میں طوفانی بگولے نے سیکنڈوں میں ہنستی بستی آبادیوں کو تتر بتر کر کے رکھ دیا،سب سے زیادہ متاثرہ ریاست الی نوائے میں 200 میل فی گھنٹہ طوفانی ہواوٴں سے چلنے والے بگولے نے قیامت خیز تباہی مچائی، درجنوں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، متعدد ملبے کا ڈھیر بن گئے، طوفانی بگولے نے درختوں کو جڑوں سے اکھیڑ دیا اور گاڑیوں کوکھلونوں کی طرح اڑا کر لے گیا،متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے لیکن بجلی کی بندش اور مواصلاتی نظام کی خرابی امدادی کاموں کو مشکل بنا رہی ہے۔ نیوز چینلز بھی خراب صورتحال کے باعث کچھ دیر کے لئے نشریات بند کر کے محفوظ مقام کی جانب چلے گئے۔طوفانی بگولوں سے ریاست انڈیانا، آیووا، کینٹکی، میزوری، اوہائیو، وسکونسن اور مشی گن کے علاقے متاثر ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.