تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:32

یوکرین کے فوجی نے اپنے صدرکو شرمندگی سے بچالیا

جیو نیوز - کیو…یوکرائن میں آذربائی جان کے صدر کو سلامی دینے والے فوجی کا ہیٹ اپنی ہی تلوار لگنے سے گرگیا تاہم فوجی نے حاضر دماغی سے کام لے کر اسے زمین پر گرنے سے بچالیا۔ آذربائی جان کے صدر ایلہام علی یوف سرکاری دورے پر یوکرین پہنچے تو ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کا اہتمام کیا گیا۔ یوکرین کا ایک فوجی انہیں سلامی پیش کرنے آگے آیا تو اس کا ہیٹ اپنی ہی تلوار لگنے سے گرنے لگا۔ تاہم اس نے پھرتی اور حاضری دماغی سے کام لیتے ہوئے دوسرے ہاتھ میں تھامی نیام کو استعمال کرتے ہوئے ہیٹ کو گرنے سے بچالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.