تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:48

امریکا کے نیوی کمانڈوز اپنی حکومت سے ناراض

جیو نیوز - واشنگٹن…وہ امریکی کمانڈوز جو دنیا بھر میں بڑے بڑے مشن مکمل کرتے ہیں، اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور امریکا کو خطرات سے بچاتے ہیں، ان کو ان کی اپنی ہی اعلیٰ قیادت کسی خاطر میں بھی نہیں لاتی۔ امریکی نیوی کمانڈوز کی ٹیم جو امریکا کو محفوظ بنانے کے لئے دنیا بھر میں خطرناک مشن سرانجام دیتی ہے، اس ٹیم کے مشن اور خاص طور پر کامیاب مشنز پر ہالی وڈ خوب فلمیں بناتا ہے جو ہٹ بھی ہوتی ہیں اور خوب نوٹ بھی پیٹے جاتے ہیں، لیکن جان جوکھوں میں ڈالنے والی اس ٹیم کی اپنے ہی ملک کی انتظامیہ کی نظر میں کوئی خاص اہمیت نہیں۔امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت نیوی سیلز کی کوئی خاص قدر نہیں کرتی۔ ساتھ ساتھ اوباما انتظامیہ ان ٹیموں سے متعلق خبریں بھی لیک کررہی ہے۔یہ دعویٰ کیا ہے ایک امریکی اخبار نے جس کی رپورٹ میں کئی کتابوں میں کیے گئے انکشافات کا ذکر کیا گیا ہے۔2011 میں افغانستان میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ہلاک کمانڈو کے والد بلی وان نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے اس کے بیٹے کے یونٹ کے بارے میں ضرورت سے زیادہ معلومات عام کردی تھیں۔نیوی سیلز کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کے بارے میں ٹیم کے دو سابق ارکان نے بھی کتاب لکھی ہے جس کے انہوں نے 2009 میں فلوجا کے قصائی کے نام سے مشہور سابق عراقی وزیراعظم ایاز علاوی کی گرفتاری میں حصہ لیا تھا۔ اس کارنامے پر انہیں شاباشی کے بجائے ایک جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر کورٹ مارشل کردیا گیا لیکن جب مقدمہ چلا تو ان پر الزامات خارج کردیے گئے۔انہی میں سے ایک سیل ممبر میتھیو میکابی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس نے اپنے ساتھ اس زیادتی کے بعد نیوی کو فوراً چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کرنے والی سیل ٹیم 6 کے ایک ممبر نے بھی کتاب لکھی ہے جس کے خلاف پینٹاگون نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.