تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:5

ناسا کا نیا مشن سرخ سیارے کی طرف روانہ

جیو نیوز - فلوریڈا…مریخ پر کبھی موجود سمندروں اور دریاوٴں کا کیا بنا ؟ یہ پتہ لگانے کے لئے ناسا نے نیا مشن سرخ سیارے کی طرف روانہ کر دیا ہے۔ مے وِن MAVEN نامی مارس مشن نے امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کینیورل Canaveral ائر فورس اسٹیشن سے مریخ کی طرف اڑان بھری۔ اس مشن کے ذریعے اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی کہ مریخ کی سطح پر جو سمندر اور دریا پائے جاتے تھے ان کا کیا ہوا ؟ ناسا کے مطابق زیادہ تر امکان یہ ہے کہ مریخ سے ان سمندروں اور دریاوٴں کے خشک ہونے کی وجہ سورج بھی ہوسکتا ہے اور اس عمل میں اربوں سال لگے ہوں گے۔ مے وِن مشن ستمبر 2014 تک مریخ پہنچنے کے بعد یہ پتہ لگائے گا کہ سورج اور دوسرے کائناتی ذرائع سے کتنی اور کس نوعیت کی شعاعیں آرہی ہیں اور یہ کس طرح مریخ کی بالائی فضائی میں موجود گیسوں پر اثر انداز ہورہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.