19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:30
راولپنڈی: حالات معمول پر آنے لگے،شہر میں بدستور دفعہ 144 نافذ
جیو نیوز - راولپنڈی…راولپنڈی میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے۔ حساس مقامات پر فوج بدستور تعینات ہے اور دفعہ 144بھی نافذ ہے۔ سانحہ راولپنڈی کے بعد شہرمیں مکمل طور پر تجارتی مراکز نہیں کھل سکے، اشیائے خورونوش کی ترسیل کا عمل بھی سست ہے۔ حساس علاقوں سمیت پورے پنڈی میں سرکاری تعلیم ادارے اور دفاتر کھل گئے ہیں اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تحت ہونے والے انٹرمیڈیٹ کا ضمنی امتحان شیڈول کے مطابق لیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف نجی تعلیمی اداروں کی تنظیم نے سیکورٹی کے پیش نظر آج بھی حساس علاقوں میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبادت گاہوں پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج تعینات ہے۔