19 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:7
نیلسن منڈیلا کی یادگاری اشیاء کی نمائش
جیو نیوز - جوہانسبرگ…جنوبی افریقا کے پہلے جہوری سابق صدر نیلسن منڈیلا کی یاد گاری اشیاء مستقل نمائش کے لئے رکھ دی گئی ہیں۔ جوہانسبرگ میں صدر جیکب زوما نے نیلسن منڈیلا فاوٴنڈیشن میں یادگاری اشیاء کی نمائش کا افتتاح کیا۔ جہاں رکھی گئی اشیاء میں نیلسن منڈیلا سے متعلق اہم دستاویزات، تصاویر، 2003ء میں انہیں دیا گیا نوبل امن انعام اور ان کی کار بھی شامل ہے۔ نیلسن منڈیلا کو جب گرفتار کیا گیا تھا تو وہ اسی کار میں سفر کررہے تھے۔ افتتاحی تقریب میں نیلسن منڈیلا کی بیوی، پوتے اور دوستوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر جیکب زوما کا کہنا تھا کہ اس سینٹر میں رکھی گئی اشیاء جنوبی افریقا کی سچی تاریخ بیان کرتی ہیں۔