20 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:16
ڈیوڈ کیمرون کا حسن روحانی کو فون، ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات کی
جیو نیوز - لندن…برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایرانی صدرحسن روحانی کو فون کیا ہے ، ڈیوڈ کیمرون 10 سال سے زائد عرصے میں کسی ایرانی لیڈر کو فون کرنے والے پہلے برطانوی وزیر اعظم ہیں۔غیر ملکی خبر رسان ایجنسی کے مطابق برطانیہ اور ایران کے دونوں رہنماوٴں نے ایرانی ایٹمی پروگرام اور شام کے تنازع سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی ۔