20 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:14
شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی، سمندر برد کئے جانے کا امکان
جیو نیوز - دمشق…ماہرین کا کہنا ہے ، ڈھائی سال سے خانہ جنگی کے شکار شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کیلئے سمندر برد کئے جاسکتے ہیں۔ایک غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے کام کرنے والی تنظیم Organisation For Prohibition of Chemical Weapons او پی سی ڈبلیو کے ایک رکن اور مغربی سفارت کاروں نے ہیگ میں میڈیا کوبتایا کہ او پی سی ڈبلیواس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کیا کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا کام سمندر میں جہاز یا ساحلی رگ rig پر کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا کہ صرف اس بارے میں غورکیاجارہا ہے ،اس وقت تینکی طور پر یہ ممکن ہے۔ اس وقت او پی سی ڈبلیو کو ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے جسے ایک ہزار میٹرک ٹن مواد تلف کرنا ہے اور اسے البانیہ جیسی صورتحال کو بھی سامنے رکھنا ہے جہاں کیمیائی ہتھیارضائع کرنے کی سہولت دینے کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔او پی سی ڈبلیو کے انسپکٹروں نے شام کے ہتھیار چیک کرنے کے بعد یہاں ایک ہزار تین سو میٹرک ٹن،سیرین،مسٹرڈ گیس اور دیگرمیٹیرل کی موجودگی کا اعلان کیا تھا۔ تنظیم نے گزشتہ ہفتہ فیصلہ کیا کہ مہلک میٹیرل میں سے زیادہ تر کو جہاز پر رکھ دیا جائے جسے 2014 کے وسط تک تلف کردیا جائے۔