تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:4

اٹلی: مظاہرے میں معذور شخص کی وجہ سے پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور

جیو نیوز - روم…اٹلی کے شہر روم میں مظاہرے کے دوران وہیل چئیر پر سوار معذور شخص کی وجہ سے پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی۔ فرانس اور اٹلی کے درمیان ریل لنک منصوبے کے خلاف روم میں مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے تھے۔ کشیدگی بڑھتی جارہی تھی کہ اچانک مظاہرین ہی میں سے وہیل چئیر پر سوار ایک شخص پولیس اہلکاروں کے سامنے آگیا اور پولیس کو مْکہ دکھانے اور دھمکانے لگا۔ تاہم معذور شخص کو دیکھ کر پولیس پیچھے ہٹ گئی اور تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.