تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:21

شہریوں کی ہلاکتوں پر کرزئی نے معافی کا مطالبہ نہیں کیا، جان کیری

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ افغانستان میں بے گناہ افراد کے جانی نقصان پر نہ افغان حکومت نے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور نہ ہی اس پر کوئی بات ہورہی ہے۔ جان کیری نے یہ بات واشنگٹن میں آسٹریلوی وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ملاقات میں افغانستان اور ایران سے مذکرات کے امور پر بات کی گئی۔ امریکی وزیرخارجہ نے بتایا کہ 2014 کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سے متعلق سیکیورٹی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ حتمی شکل دینے کے لیے یہ معاہدہ آج افغان عمائدین کے لویہ جرگا میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.