تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:2

آسٹریلیا، فیڈرل پولیس اورریزرو بینک کی ویب سائیٹس پرہیکرزکاقبضہ

جیو نیوز - سڈنی …آسٹریلین فیڈرل پولیس اور ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی ویب سائیٹس پر انڈونیشی ہیکرز نے قبضہ کرلیا۔ ویب سائٹ پر پیغام دیا گیاہے کہ ایسا آسٹریلیا کو دوسروں کی جاسوسی پر سبق سکھانے کے لیے کیا۔پولیس کے مطابق رواں ہفتے کے دوران آسٹریلیا کی 170 ویب سائیٹس پر ہیکرز کے حملے ہوئے، جس کی ذمے داری انڈونیشیا کے ایک گروپ نے قبول کی ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے انڈونیشیا کے عوام کی جاسوسی کی اور صدر کی فون کالز بھی ٹیپ کیں۔ اسی لیے انہوں نے ان ویب سائیٹس کو ہیک کیاہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ سائیٹس پر کوئی حساس معلومات نہیں تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.