تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
21 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:11

برطانیہ : برمنگھم میں پولیس انوکھی واردات کا سراغ لگانے میں مصروف

جیو نیوز - برمنگھم …برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پولیس آج کل ایک انوکھی واردات کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔برمنگھم میں نامعلوم شخص راہ چلتے خواتین پر سوئیوں سے حملہ آور ہو کر پلک جھپکتے ہی غائب ہوجاتا ہے، شہر میں اب اس نوعیت کی گیارہ وارداتیں رپوٹ ہوئی ہیں، پولیس دو مشتبہ افراد کی سی سی ٹی وی تصویر کی مدد سے کھوج میں مصروف ہے، سی سی ٹی وی تصویر میں واردات ہونے سے کچھ دیر پہلے اسی جگہ پر دو مشکوک افرادنظر آرہے ہیں، برمنگھم میں سوئیاں چبھونے کی یہ عجیب و غریب واردات اس سے پہلے کبھی رپوٹ نہیں ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.