تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 نومبر 2013
وقت اشاعت: 4:52

سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

جیو نیوز - بیروت …بیروت میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔سعودی سفارت خانے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر لبنان سے چلے جائیں۔ اگر فوری طور پر جانا ممکن نہ ہو تو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق منگل کو بیروت میں ایرانی سفارتخانے کے قریب دو دھماکوں میں 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد حزب اللہ کے حامی بعض ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب پر اس واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.