تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:45

سائیکلون ’ہیلن‘ آج بھارتی ریاست اندھرا پردیش سے ٹکرائے گا

جیو نیوز - نئی دلی…سائیکلون ہیلن آج بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ٹکرائے گا،محکمہ موسمیات نے طوفان کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور تیز بارش کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔خطرناک سمندری طوفان ہیلن خلیج بنگال میں ہے، جو آج شام تک آندھرا پردیش سے ٹکرائے گا۔ سائیکلون کی وجہ سے ہواوٴں کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ چلنے کا امکان ہے،ہیلن آندھر پردیش کے شہروں Nellore اور Machilipatnam سے گزرتا ہوا ، آج دوپہر تک شہر Ongole تک پہنچے گا۔ جس سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔ آندھرا پردیش اور آس پاس علاقے اس طوفان سے متاثر ہوں گے،وِشاکا پٹنم میں بھی بارش اور تیز ہواوٴں کا امکان ہے، لوگوں کومحفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.