تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:7

لندن کے ایک گھر میں 30 سال سے قید 3 خواتین رہا

جیو نیوز - لندن …برطانیہ میں 30سال سے ایک مکان میں قید تین خواتین کو بازیاب کرالیا گیا۔ ایک خاتون کی پوری زندگی ہی قید میں گزر گئی۔ تینوں خواتین لندن کے علاقے lambeth کے ایک مکان میں قید تھیں۔ پولیس نے انہیں قید میں رکھنے کے الزام میں 67سالہ مرد اور اس کی ساتھی عورت کو گرفتار کرلیا ہے۔ لندن پولیس نے اسے لوگوں کو غلام بنانے کا بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ایک 69سالہ خاتون کا تعلق ملائیشیا اور 57سالہ خاتون کا تعلق آئرلینڈ سے ہے جبکہ 30سالہ برطانوی خاتون کی پوری عمر غلامی میں گزرگئی۔ ان میں سے ایک خاتون نے ایک دستاویزی فلم دیکھنے کے بعد جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماجی تنظیم کو فون کردیا جس نے پولیس کی مدد سے انہیں رہائی دلائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.