تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:35

امریکا:کشمیری رہنماغلام نبی فائی کورہا کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک…امریکا میں قید کشمیری رہنماغلام نبی فائی کورہا کردیا گیا ہے، ان پرپاکستان کے خفیہ اداریسیرقم لینے کاالزام تھا۔ کشمیری رہنما اور کشمیر امریکن کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نبی فائی کو جولائی 2011 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر پاکستانی خفیہ ادارے سے رقم لینے کا الزام تھا۔ مارچ 2012 میں ڈاکٹر فائی کو فیڈرل جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کشمیر کی آزادی کے لئے متعدد سیمینارز اور کانفرنس منعقد کیں۔ عدالت نے فیڈرل جیل میں قید کے دوران ڈاکٹر فائی کے اچھے رویہ اور کشمیری قوم کے لئے کام کر نے پرانھیں آزاد کرنے کا حکم جاری کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.