تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:51

جنیوا:عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ، ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت

جیو نیوز - جنیوا…جنیوا میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ، ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت،حتمی مراحل میں داخل ہو گئی،بات چیت میں حصہ لینے امریکی اور چینی وزیر خارجہ بھی جینیوا پہنچ رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے مطابق بات چیت کے تیسرے دن مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ، جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے اور فرانسیسی وزیر خارجہ لاراں فابیوس بھی آج ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب واشنگٹن نے اعلان کیا ہے کہ بات چیت میں پیش رفت کے تناظر میں وزیر خارجہ جان کیری بھی جنیوا روانہ ہو رہے ہیں۔ جب کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی، بھی مذاکرات میں شرکت کے لئے آج جینیوا پہنچیں گے۔ایران کے جوہری پروگرام کے حل کے لیے تہران انتظامیہ اور چھ عالمی طاقتوں کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات بیس نومبر سے جنیوا میں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.