تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:7

ترک فورسز کی جانب سے 3 کرد باشندوں کی ہلاکت کیخلاف مظاہرہ

جیو نیوز - استنبول…ترک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تین کرد باشندوں کی ہلاکت پر کرد باشندوں نے مظاہرہ کیا۔گزشتہ ہفتے شام کی سرحد عبور کر کے غیر قانونی طور پر ترکی میں داخل ہونیوالے تین شامی کرد باشندوں کو ترک سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تھا۔جس کے خلاف ترکی کے جنوب مشرقی صوبے میں کرد باشندوں نے پْر تشدد مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پولیس کی بکتر بند گاڑیوں پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔ترکی کی حکومت شام کے کرد باغیوں کی غیرقانونی نقل و حمل روکنے کے لیے شام کی سرحد پر دو میٹر بلند دیوار بنارہی ہے جس کے خلاف علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.