تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:0

افغان امریکاسیکیورٹی معاہدے کیلئے امریکی ڈیڈلائن کر زئی نے مستردکردی

جیو نیوز - کابل…افغانستان کے صدرحامدکرزئی نے افغان امریکاسیکیورٹی معاہدے کیلئے امریکی ڈیڈلائن کو مستردکردیا ہے جبکہ امریکاکاکہناہے کہ اگررواں برس دسمبرتک معاہدہ نہ ہوا توافغانستان کیلئے خطرناک ہوگا۔ افغان صدارتی ترجمان کے مطابق صدرحامدکرزئی نے امریکی سیکیورٹی معاہدے پر جلد از جلد دستخط کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے اورزور دیا ہے کہ امریکا آئندہ سال اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کا انتظار کرے۔ جبکہ کابل میں سیکیورٹی معاہدے پرغورکیلیے افغان حکومت اورعمائدین کا چارروزہ لویہ جرگہ جاری ہے۔دوسری جانب امریکا نے کابل کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سیکیورٹی معاہدے پر فوری دستخط کرے۔ امریکی حکام نے عندیہ دیا ہے اگررواں سال کے آخر تک معاہدہ نہ ہواتو 2014 کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کا قیام ممکن نہیں رہیگا۔جوافغانستان کیلئے خطرناک ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.