تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 نومبر 2013
وقت اشاعت: 15:42

چین: تیل پائپ لائن دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوگئی

جیو نیوز - بیجنگ…چین میں تیل پائپ لائن دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 47 ہوگئی۔آئل کمپنی نے حادثے پرمتاثرین سے معذرت کی ہے۔ گذشتہ روز چین کے مشرقی شہر کیا نگ ڈاوٴ میں تیل پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 47 تک جاپہنچی ہے۔ دھماکا پائپ لائن کی مرمت کے دوران ہوا ۔ حادثے کے بعد فوج کی مدد سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں ، زخمی ہونے والے ایک سو 36 افراد اسپتال میں داخل ہیں۔ آئل کمپنی نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے معذرت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.