تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 نومبر 2013
وقت اشاعت: 3:17

عالمی طاقتوں اورایران کے درمیان جوہری پروگرام پراتفاق ہوگیا،یورپی یونین

جیو نیوز - جنیوا…یورپی یونین نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں اورایران کے د رمیان جوہری پروگرام پراتفاق ہوگیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کچھ اقتصادی پابدنیاں نرم ہونے پر اپنا ایٹمی پروگرام محدود کردے گا۔معاہدے کی تفصیلات کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔وائٹ ہاوٴس کا کہنا ہے کہ صدر باراک اوباما ایران کے ایٹمی پروگرام پر جلد بیا ن جاری کریں گے۔ایرانی وزیر خارجہ نے معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.