تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:42

افغان لویہ جرگہ نے امریکا افغانستان سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دیدی

جیو نیوز - کابل…افغانستان کے لویہ جرگے نے امریکا افغانستان سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دے دی،افغانی صدر کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔افغان لویہ جرگے کے عمائدین کا کہنا ہے کہ افغان صدرحامد کرزئی معاہدے پرجلد از جلد دستخط کریں گے، معاہدے کے تحت امریکی فوجیوں پر افغانستان کی کسی عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا، امریکی افواج کو سنہ 2014 کے بعد افغان عدالتوں سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔اکتوبر سنہ دو ہزار تیرہ میں بظاہر صدر حامد کرزئی نے امریکا سے یہ معاہدہ طے کرلیا تھا کہ امریکہ افغان حکام سے صلاح مشورے کے بغیر افغان سر زمین پر حملے نہیں کرے گا۔اس سے پہلے امریکا نے کہا تھا کہ اگر امریکا اور افغانستان امریکی افواج کو استثنیٰ دینے پر متفق نہ ہوئے تو وہ سنہ 2014 کے بعد افغانستان سے اپنی افواج کو مکمل طور پر نکال لے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.