تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:38

چین :چٹان کے نیچے پھنسے ہوئے ورکرکوبچالیا گیا

جیو نیوز - بیجنگ …چین میں چٹان کے نیچے پھنسے ہوئے مقامی کارکن کو کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد نکال لیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ چین کے صوبے ان ہوئی میں دو مقامی کارکن 4 میٹر گہری چٹان کے نیچے سیوریج پائپ لائن پر کام کر رہے تھے کہ اچانک چٹان کا ایک حصہ ان کے اوپر گر گیا، جس کے نتیجے میں ایک کارکن پھرتی سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرا چٹان کے نیچے بری طرح پھنس کر رہ گیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے مسلسل دھنستی ہوئی چٹان سے 3 گھنٹوں کی سخت کوششوں کے بعد نکال کر اسپتال پہنچایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.