تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:41

لویہ جرگے کی سیکیورٹی معاہدے کی منظوری ،کرزئی کافوری دستخط سے انکار

جیو نیوز - کابل…افغانستان کے لویہ جرگے نے امریکا افغانستان سیکیورٹی معاہدے کی منظوری دے دی لیکن صدرکرزئی نے عمائدین کی جانب سے سمجھوتے پرجلد دستخط کے مشورے کومسترد کردیا ہے۔ افغان لویہ جرگے میں سیکیورٹی معاہدے کی منظوری کے بعد عمائدین نے افغان صدرحامد کرزئی سے معاہدے پرجلد از جلد دستخط کرنے پرزور دیا اور کہا ہے کہ سمجھوتے پر جلد دستخط نہ ہوئے تو مایوسی ہوگی۔ افغان صدر کاکہناہے کہ اگرمعاہدے کے بعد بھی امن قائم نہیں ہوتا تو یہ افغانستان کی بدقسمتی ہوگی۔ اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ سمجھوتے پرصدارتی الیکشن کے بعد دستخط کیے جائیں۔ معاہدے کے تحت سن 2014ء کے بعد بھی امریکی فوجی افغانستان میں رہ سکیں گے۔ انہیں افغان عدالتوں سے استثنیٰ حاصل ہو گااورکسی امریکی فوجی پر افغانستان کی کسی عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.