25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:41
بھارت:مضرصحت کھانا کھانے سے 123افراد کی طبیعت خراب
جیو نیوز - دہلی…بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک مندر میں مضرصحت کھانا کھانے سے ایک سو23 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔ تین بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے نیمیک ٹاوٴن کے شیوامندر میں ایک کمیونٹی کی جانب سے غریبوں کوکھانا کھلایا گیا۔ کھانا کھاکر کئی افراد کی حالت بگڑگئی جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مضرصحت کھانے کی فراہمی سے سو سے زائدافراد کو ڈائیریا ہوگیا۔ ان میں سے تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔