تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 23:52

سوزن رائس کی کرزئی سے ملاقات، افغان صدر کا معاہدے پر فوری دستخط سے انکار

جیو نیوز - کابل…امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر، سوزن رائس نے افغان صدر کو صاف صاف بتا دیا ہے کہ سیکیورٹی معاہدے کے لیے اگلے سال کا انتظار نہیں کر سکتے۔ایسا نہ ہو کہ 2014ء کے بعد افغانستان میں کوئی امریکی فوجی نہ رکے۔تاہم افغان صدر نے ان کا یہ مطالبہ رد کر دیا ہے۔وائٹ ہاوٴس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کابل میں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں سوزن رائس کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے انخلا اور افغان سیکیورٹی امور سے متعلق اہم معاہدے پر دستخط کے لیے افغانستان کے صدارتی انتخابات کاانتظار نہیں کیا جا سکتا۔ سوزن رائس کا کہنا تھا کہ اگر اس معاہدے پر بر وقت دستخط نہ ہوئے توافغانستان سے نیٹو اور امریکا کی تمام افواج واپس چلی جائے گی۔ وائٹ ہاوٴس کے مطابق حامد کرزئی نے امریکی مطالبہ رد کر دیا اور کہا کہ فوری طور پر معاہدے پر دستخط نہیں کیے جا سکتے۔ افغان صدر نے امریکا کے سامنے مزید شرائط بھی رکھ دیں۔ کرزئی نے مطالبہ کیا کہ امریکی افواج عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ نہ بنائے اورگوانتا نامو بے میں قید افغان شہریوں کو رہا کیا جائے تا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا عمل آگے بڑھایا جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.