26 نومبر 2013
وقت اشاعت: 0:56
شمال مشرقی چین میں شدید برفباری، ذرائع آمدو رفت متاثر
جیو نیوز - بیجنگ…چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ میں شدید برفباری کے باعث علاقے میں ریڈ الرٹ کردیاگیا، ٹریفک، ٹرینیں اور پروازیں معطل ہو گئیں۔چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ میں ہونے والی شدید برفباری نے نظام زندگی کو بھی منجمد کر دیا، صوبے کے 10ہائی وے 10 سینٹی میٹر برف کی تہہ اوڑھ کر ٹریفک سے خالی ہوگئے، 8 پروازیں معطل اور 16 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئیں، محکمہ موسمیات نے صوبے بھر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، تیز ہواوٴں کے ساتھ برفباری کاسلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔