26 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:30
لندن:خواتین کو30برس تک قید رکھنے والے جوڑے کا گھرسیل
جیو نیوز - لندن…برطانیہ میں 30برسوں سے قید تین خواتین کے معاملے پر لندن پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے اورخواتین کو30برس تک قید رکھنے والے جوڑے کا گھرسیل کردیاگیا ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ لندن پولیس کے مطابق 73 سالہ ملزم Aravindan Balakrishnan اور 67 سالہ ملزمہ Chanda میاں بیوی ہیں۔ا ن کا تعلق بھارت اورتنزانیہ سے ہے۔ ملزمان سے جڑے 13مختلف مکانات کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں ملزمان 1970ء کی دہائی میں لندن کے ماوٴ زیڈونگ میمیوریم سینٹرکے سر کردہ رکن تھے جہاں 1978ء میں میٹروپولیٹن پولیس نے چھاپا مارا تھا۔اس سے قبل لندن پولیس نے 70ء کی دہائی میں دونوں ملزمان کی گرفتاری کا اعتراف کیا تھا تاہم اس کی وجہ بتانے سے گریز کر رہی ہے۔پولیس کاکہناہے کہ بازیاب خواتین اغواکاروں سے سیاسی طور پرذہنی ہم آہنگی رکھتی ہیں۔ان پرجسمانی تشددکیا جاتاتھا اور نفسیاتی حربے استعمال کر کے انھیں غلامی میں رکھا گیا۔ تینوں خواتین کابرین واش کیاگیاتھااوروہ خود کوہاتھوں پر تخیلاتی ہتھکڑیوں میں جکڑا سمجھتی تھیں۔