26 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:51
روسی راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود عملے کیلیے سامان لے کر روانہ
جیو نیوز - ماسکو…روس کا بغیر پائلٹ راکٹ پروگریس 53 بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود عملے کے لیے سامان لے کر روانہ ہوگیا ہے۔پروگریس 53شپ خلائی اسٹیشن 4 دن کے سفر پرقازقستان سے صبح3بجکر 53 منٹ پر روانہ ہو ا۔راکٹ پر خلائی اسٹیشن پر موجود عملے کے لیے خوراک اور دیگر اشیا ء سمیت 3ٹن سامان سوار ہے۔4 دن کا سفر مکمل کرنے کے بعد پروگریس 53 جمعے کو زمین پر واپس پہنچے گا۔