تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:17

امریکا کے دریا ئے مسی سپی میں ڈیزل کشتی ڈوب گئی

جیو نیوز - مسی سپی…امریکا کے دریا ئے مسی سپی میں ڈیزل کشتی ڈوب گئی ،تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریائے مسی سپی میں ڈیزل کشتی ڈوبنے کے بعد کشتی میں موجود ڈیزل کا ،دریا میں اخراج کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔دریا سے ڈیزل کی صفائی کیلئے 493 میل سے 501 میل تک دریا کو بند کر دیا گیاہے، کشتی میں ایک لاکھ گیلن ڈیزل موجود تھا، غوطہ خور کشتی کے نقصان اور ڈیزل کے اخراج کی جگہوں کا اندازہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد فیول جمع کرنا اور کشتی کو دریا سے نکالنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.