تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:39

ایران سے معاہدہ،امریکی صدر اوباماکی سعودی فرما رواشاہ عبداللہ سے گفتگو

جیو نیوز - واشنگٹن…عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے پر امریکی صدر باراک اوباما اور سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کے درمیان گفتگو ہوئی۔۔وائٹ ہاوٴس کے مطابق صدر اوباما نے ایران سے کئے جانیوالے ایٹمی پروگرام پرعبوری معاہدے سے متعلق سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کو آگاہ کیا۔ ایران سے معاہدے پر دونوں راہنماوٴں نے امریکا، برطانیہ، فرانس، چین اور روس کی کوششوں کو سراہا۔ بات چیت میں رہنماوٴں نے کہا کہ معاہدے سے عالمی برادری کے خدشات دور کرنے کے ساتھ اْن کو مطمئن بھی کیا جائے گا۔ دونوں ممالک نے ایران سے معاہدے پر بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔وائٹ ہاوٴس کے مطابق صدر اوباما نے ایران سے کئے جانے والے ایٹمی پروگرام پرعبوری معاہدے سے متعلق سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کو آگاہ کیا۔ ایران سے معاہدہ پر دونوں رہنماوٴں نے امریکا، برطانیہ، فرانس، چین اور روس کی کوششوں کو سراہا۔ بات چیت میں رہنماوٴں نے کہا کہ معاہدے سے عالمی برادری کے خدشات دور کرنے کے ساتھ ساتھ اْن کو مطمئن بھی کیا جائے گا۔ دونوں ممالک نے ایران سے معاہدے پر بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.