تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 نومبر 2013
وقت اشاعت: 21:23

71ء کی جنگ میں راجستھان میں بھارتی کامیابیاں ڈراما تھیں

جیو نیوز - نئی دلی… 1971 میں لونگے والا کے مقام پر ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارتی فوج کتنے پانی میں تھی، اسکا جواب خود ریٹائرڈ بھارتی فوجی نے دے دیا۔ گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی !1971 کی پاک بھارت جنگ میں بھارتی میڈیا اور بالیو ڈ نے لونگے والا میں لڑی گئی لڑائی میں بھارتی فوج کی کامیابی پر ہمیشہ زمین و آسمان کے قلابے ملائے، اب 42 سال بعد بھانڈا پھوڑا ہے ریٹائرڈ میجر جنرل آتما سنگھ نے اپنی نئی کتاب "Battle of Longey Wala The Real Story" لکھ کر۔ انہوں نے لکھا کہ بھارتی فوج پانچ دسمبر کو ہی لونگے والا پوسٹ خالی کرکے جاچکی تھی، ریٹائرڈ میجر جنرل نے اپنی فوج سے ہی سوال پوچھا کہ جب پانچ دسمبر کی صبح لونگے والا پوسٹ خالی کر دی گئی تو پھر عظیم لڑائی کب اور کہاں لڑی گئی؟ جنرل آتما سنگھ نے بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ زبردستی کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھنے والی بات ہے، کیا مشین گنوں اور مارٹر سے لیس فوجی ٹینکوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی ہی فوج کا کچا چٹھا کھولنے والے آتما سنگھ کو اسی لڑائی میں بھارت کاتیسرا بڑافوجی اعزاز ’ویر چکر‘ بھی دیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.