تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:58

قاہرہ میں عوام اور فورسز میں جھڑپیں، 1طالب علم ہلاک

جیو نیوز - قاہرہ…مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔ قاہرہ یونیورسٹی کے باہر سینکڑوں طلبہ نے فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت کی نئی پالیسیوں اور عدالت کی جانب سے معزول صدر محمد مرسی کی اکیس حامی خواتین کو گیارہ سال قید کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں اورآنسوگیس کا استعمال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.