تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 نومبر 2013
وقت اشاعت: 4:54

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں دو سال کا ایک بچہ ہلاک

جیو نیوز - کابل…افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں دو سال کا ایک بچہ ہلاک ہو گیا ، افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے اگر اس طرح کے حملے جاری رہے تو سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صدر حامد کزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز صوبہ ہلمند میں ایک مشتبہ امریکی بغیر پائلٹ طیارے نے گھر پر میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں دو سال کا ایک بچہ ہلاک اور دو خواتین زخمی ہو گیئں۔ افغان صدر کا کہنا تھا انھیں یہ معلومات صوبے کے گورنر محمد نعیم نے دی ۔ان کا کہنا تھا اس حملے سے ظاہر ہوتا ہے امریکی فورسز افغان عوام کے گھروں اور زندگی کا احترام نہیں کررہیں ہیں۔صدرحامد کرزئی کا کہنا تھا کئی سالوں سے دہشت گردی کے نام پر لڑی جانے والی جنگ کا شکار معصوم عوام بن رہی ہے اور وہ اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں اور اگر غیر ملکی فورسز نے اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھی تو سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.