29 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:0
ہلمند فضائی حملے میں شہریوں کی ہلاکت، ایساف کا افسوس
جیو نیوز - ہلمند…نیٹو نے افغان صوبہ ہلمند میں کیے گئے فضائی حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جائیگی۔کابل میں جاری ایک بیان میں ایساف نے کہا ہے کہ ہلمند حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جائے گی ۔افغان حکام کے مطابق ہلمند میں کیے گئے فضائی حملے میں ایک بچہ ہلاک اور دو خواتین زخمی ہوئی تھیں۔افغان صدر کرزئی نے حملے میں شہریوں کو نشانہ بنانے پر امریکا سے شدید احتجاج کیا تھا۔