تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 نومبر 2013
وقت اشاعت: 16:26

چینی فضائیہ کی خصوصی تربیتی مشقیں کامیابی سے جاری

جیو نیوز - بیجنگ…چینی فضائیہ کی خصوصی تربیتی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں۔طیاروں کی انتہائی نچلی پروازوں کی مشقیں کی جارہی ہیں۔چین کے شمال مغرب میں نچلی پروازوں کی مشقیں ہزاروں کلومیٹرپھیلے علاقے میں کی گئیں۔جن کا مقصد ہرقسم کے موسم اورحالات میں جنگی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔مشقوں کے دوران دو دو طیاروں نے ایک ساتھ پروازیں بھریں۔خراب موسم کے باوجودجنگجو طیاروں نے کامیاب مشقیں کیں۔زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل اور راڈار سے بچ کر پرواز کرنے کی بھی مشق کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.