تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 نومبر 2013
وقت اشاعت: 18:46

بنگلادیش:اپوزیشن جماعتوں نے72 گھنٹے ہڑتال کی کال دے دی

جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلادیش میں اپوزیشن جماعتوں نے 72 گھنٹے ہڑتال کی کال دے دی۔ ڈھاکا کی پرتشدد صورتحال کے باعث دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی بس اورکشتی سروس 4 روزسے بند ہے۔ اس دوران بم دھماکوں، پرتشدد مظاہروں، جھڑپوں اور دیگر واقعات میں 24افراد جان گنواچکے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیے گئے مظاہروں میں حکومت سے عام انتخابات کی تاریخ 5جنوری سے آگے بڑھانے کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں عبوری حکومت قائم کرکے انتخابات کروائے جائیں ورنہ اپوزیشن انتخابات کے بائیکاٹ کے ساتھ نتائج بھی تسلیم نہیں کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.