30 نومبر 2013
وقت اشاعت: 18:46
اسکاٹ لینڈ:عمارت پر پولیس ہیلی کاپٹرگرنے سے8افراد ہلاک
جیو نیوز - گلاسگو…اسکاٹ لینڈ میں عمارت پر پولیس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے واقعے میں 8افراد ہلاک اور 32 زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسکاٹ لینڈکی پولیس کا ہیلی کاپٹرجمعہ اورہفتے کی درمیانی شب پب کی عمارت پر گرکرتباہ ہوگیا تھا۔ گلاسگو کے اس Clutha پب کی چھت حادثے میں تباہ ہوگئی اوردھواں بھرنے سے وہاں موجود افراد کو باہرنکلنے میں بھی دشواری کاسامنا رہا۔ دن بھرعمارت کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا جاتارہا۔ہیلی کاپٹرگرنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ ہیلی کاپٹرآسمان سے ایسے گرا جیسے چھت پرکوئی پتھر سیدھا نیچے آکر گرا ہوا۔ واقعے کے وقت پب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جہاں میوزک کنسرٹ جاری تھا۔ ہیلی کاپٹرمیں دوپولیس افسر اور ایک سویلین سوار تھا۔ اسکاٹش رکن پارلیمنٹ جم مرفی حادثے سے چند ہی لمحے قبل اس پب میں آئے تھے۔ علاقے کے افراد حیرت زدہ ہیں کہ عمارت پر ہیلی کاپٹر آخر گرا کیوں اور اگر ہیلی کاپٹر میں کوئی خرابی تھی تو پہلے دور کیوں نہیں کی گئی۔