تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:31

تھائی لینڈ میں مظاہرے جاری،جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک،10 زخمی

جیو نیوز - بینکاک…تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرگئے ہیں۔ حکومت کے مخالفین اور حامیوں کی جھڑپ میں ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔6 روز تک تو یہ مظاہرے پر امن رہے،مگر ساتویں روز حکومت کے حامی اور مخالفین آپس میں بھڑ گئے۔ بینکاک میں پر سڑکوں پر بیٹھے حکومت مخالف مظاہرین نے لا ل کپڑوں میں ملبوس حکومتی حامیوں پر ہلا بول دیا۔اس ماردھاڑ میں ایک شخص ہلاک اور 10افراد زخمی ہوگئے۔ حکومت مخالف مظاہرین نے سرکار کا غصہ بسوں پر بھی خوب اتارا۔تھائی لینڈ میں سیاسی کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ تھائی وزیراعظم ینگ لک شناواترا نے خود پر لگے کٹھی پتلی حکومت کے الزامات ٹھکرادیے ہیں۔ اسمبلی میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوچکی ہے تاہم اپوزیشن جماعتیں سرکار گرائے بغیر گھر جانے کو تیار نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.