تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:13

تھائی لینڈ میں مظاہرین کا سرکاری ٹی وی پر قبضہ،وزیر اعظم بھاگنے پر مجبور

جیو نیوز - بنکاک…تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کرلیا پولیس اسپورٹس کلب میں مظاہرین کے داخل ہونے پر وزیراعظم کو وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔تھائی لینڈ میں ایک ہفتے سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم یِنگ لَک شِناواترا Shinawatra Yingluckکی حکومت برطرف کی جائے۔ وہ سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترا Shinawatra Thaksinکی بہن ہیں اور ان پر اپنے بھائی کی کٹھ پتلی کے طور پر حکومت چلانے کا الزام ہے۔ رات گئے وزیر اعظم کے مخالفین اورحامیوں میں جھڑپوں کے دوران دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ آج پولیس نے گورنمنٹ ہاوٴس میں داخل ہونے والے مظاہرین پر آنسو گیس کا استعمال کیا۔ مظاہرین پولیس اسپورٹس کلب کے احاطے میں بھی داخل ہو گئے جہاں وزیر اعظم موجود تھیں۔ تاہم سیکیورٹی اہل کاروں نے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ ینگ لک شناوترا کے خلاف پارلے منٹ میں تحریک عدم اعتماد ناکام ہوچکی ہے۔ تاہم اپوزیشن جماعتیں ان کی حکومت ختم ہونے تک گھر جانے کو تیار نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.