1 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 12:30
برطانو ی شہزادے ولیم کا موٹربائیک سے گہری دلچسپی کا اظہار
جیو نیوز - لندن… برطانو ی شہزادے ولیم نے برطانیہ کے سب سے بڑے موٹر بائیک شو میں شرکت کرتے ہوئے موٹربائیک سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے اس موٹر بائیک فیسٹول میں شاندار گاڑیوں کے ساتھ ڈیوک آف کیمرج سب کی توجہ کا مرکز بنے۔شہزادہ ولیم نے اپنی پسندیدہ موٹرسائیکل Diavel Ducatiکودیکھ کرموٹر سائیکل سے محبت کا اظہار کیا اور شو میں موجود پرستاروں کے اسرار پر اس پر سوار بھی ہوئے۔ شہزادہ ولیم نے دیگر موٹر سائیکل اسٹالز پر بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔