3 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 8:48
فرانس: اسلحہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، درجنوں گرفتار
جیو نیوز - پیرس… رضا چوہدری… فرانسیسی حکام نے غیر قانونی اسلحہ اور بارود کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے45افراد کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق فرانس اور اس کے نواحی حصوں میں حکام نے بیرون ملک مقیم افراد کے خلاف بین الاقوامی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے سلسلے میں کارروائی کے دوران 45 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ فرانسیسی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ38افراد کو مختلف حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، آپریشن میں 300سے زائد افسران حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن میں ان افراد کے خلاف کی جارہی ہیں جو 2009سے بلقان اور سلواکیہ سے فوجی ہتھیار، دھماکا خیز مواد اور اسلحہ وغیرہ کو فرانس میں غیر قانونی لارہے ہیں۔ فروری2012 میں فوجی اسلحہ قبضے میں لیے جانے کے بعد یہ آپریشن شرو ع کیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں سلواکیہ گروپ کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے اس کے بعد بلقان بھی ملوث پایا گیا۔ جنوبی ساحلی شہر میں حالیہ برسوں کے دوران کلاشنکوف جیسے ہتھیاروں سے فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔