تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 0:10

پاکستان میں دھرنے، افغانستان سے فوجی سامان کی منتقلی روک دی،امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان میں احتجاج کے باعث افغانستان سے فوجی سامان کی منتقلی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے سلسلے میں امریکا کا فوجی ساز وسامان پاکستان کے راستے واپس لے جایا جارہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں دھرنوں کے باعث نیٹو کی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہورہی ہے۔ پینٹا گون کے ترجمان مارک رائٹ نے بتایا ہے کہ افغانستان سے فوجی سامان کی واپسی ڈرائیوروں کی حفاظت کے پیش نظر روک دی گئی ہے اور امید ہے کہ پاکستان کے راستے فوجی سامان کی منتقلی جلد بحال ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.