تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 22:25

متبادل راستوں سے افغانستان سامان کی ترسیل جاری ہے، امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا نے کہا ہے کہ طورخم کے راستے افغانستان کیلیے سامان کی ترسیل بند ہے تاہم متبادل راستوں سے سامان سپلائی کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان میگ ہان گریگنزMeghan Gregonis نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں نیٹو سپلائی کے معاملے پر مظاہروں کی وجہ سے بزنس متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت طورخم کے راستے سامان کی ترسیل نہیں ہورہی، سامان لے جانے والے ڈرائیوروں کی سلامتی پر تشویش ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور نیٹو کے پاس متبادل راستے موجود ہیں جن سے سامان کی ترسیل جاری ہے۔ ادھر واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے راستے سامان کی ترسیل کم لاگت کی وجہ سے کی جاتی ہے۔ اس وقت ہم طورخم کے راستے سامان کی ترسیل سے قاصر ہیں کیونکہ ہم نہیں سمجھتے کہ یہ ڈرائیوروں کے لئے محفوظ ہے کہ وہ اپنہ ذمہ داریاں انجام دیں، لیکن ہم ہمیشہ کہتے ہیں اور پچھلے چند سال کے دوران دیکھا بھی ہے کہ ہمارے فضائی سمندری اور زمینی ٹرانسپورٹ نظام میں لچک ہے کیونکہ بعض اوقات اس قسم کی چیزیں ہورہی ہوتی ہیں کہ کچھ وجوہات کی بناء پر آپ ترسیل نہیں کرسکتے ، لیکن ہم پاکستان کے راستے سامان کی ترسیل کے حامی ہیں کیونکہ اس میں لاگت کم آتی ہے اور مجھے امید ہے کہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے سامان کی ترسیل پر کوئی طویل مدتی اثرات نہیں ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.