5 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 0:50
میسور کے قریب خفیہ بھارتی ایٹمی پلانٹ میں توسیع
جیو نیوز - واشنگٹن…بھارت نے میسور شہرکے قریب اپنے خفیہ ایٹمی پلانٹ میں توسیع کردی ہے جس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ یورینیم افزودہ کیا جاسکے گا۔ یہ انکشاف ایٹمی پھیلاوٴ کے مخالف امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سیکیورٹی نے اپنی رپورٹ میں سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میسور کے قریب رئیر مٹیریل پلانٹ میں دوسری گیس سینٹری فیوج فیسیلٹی کی تنصیب کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ تھنک ٹینک کے مطابق یہ کام 2010ء میں شروع کیا گیا تھا۔ نئے پلانٹ کی تنصیب سے فوجی مقاصد کے لئے بھارت کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جس سے زیادہ تباہ کن ایٹمی ہتھیار تیار کئے جاسکتے ہیں۔