تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 1:6

عراق: پولیس انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر حملہ،6 افراد ہلاک

جیو نیوز - بغداد…عراق کے شہر کرکوک میں پولیس انٹیلی جنس ہیڈ کواٹرز پر حملے میں 6 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوگئے۔کرکوک پولیس کے مطابق پولیس انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز پر عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا۔ حملہ آور عمارت کے اندر گھس گئے۔ اس دوران زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ حملے کے بعد فورسز کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جو 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ حکام کے مطابق حملے میں 6 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوگئے۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.