تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 4:36

دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز کاجنوبی کوریا میں آزمائشی سفر

جیو نیوز - سیول …دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز نے جنوبی کوریا میں آزمائشی سفر کیا۔ دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز چھ لاکھ ٹن سے زیادہ بھاری ہے، یہ دیوہیکل جہاز 12 بلین ڈالر کی لاگت سے تیار ہوا ہے۔ جنوبی کوریا کے شہر گوجے میں اس کا پہلا آزمائش سفر ہوا۔اور تو اور اس جہازکی لمبائی ہے ایک ہزار 601 فٹ ہے جو امپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے بھی زیادہ ہے۔ اس جہاز میں سیال قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ ہوگا جو توانائی بنانے کے کام آئے گا۔ دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز 2017 سے قدرتی گیس کی پیداوار کے کاموں میں استعمال ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.